طالب الہاشمی

محمد یونس قریشی المعروف طالب الہاشمی۱۲ جون ۱۹۲۳ء کو سیالکوٹ کے نواحی قصبے ’’دھیدو والی‘‘ نزد ڈسکہ میں پیدا ہوئے۔ طالب الہاشمی کو بچوں کے لیے ہمارے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان کے تحت کتاب لکھنے پر صدارتی ایوارڈ جب کہ آپ کی کتاب سیرت طیبہ رحمت دارین صلی اللہ علیہ وسلم کو صوبائی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے بھی اُنھوں نے بطور خاص بہت قیمتی سرمایہ فراہم کیا جو زیادہ تر کہانیوں کی شکل میں ہے۔ آپ کی چھوٹی بڑی تصنیفات کی تعداد ۱۲۰ تک پہنچتی ہے۔ ان کی اہم کتابوں میں سے چند کے نام درج ذیل ہیں:

سیرت طیبہ رحمت دارین ؐ، ہمارے رسول پاک ؐ ( بچوں کے لیے )، خلیفہ الرسول سیدنا صدیق اکبر ؓ  ، تیس پروانے شمع رسالتؐ کے، خیر البشر ؐ کے چالیس جانثار، سرور کائنات ؐ کے پچاس صحابہ ؓ، رحمت دارین کے سو شیدائی، تذکار صحابیات ؓ، آسمان ہدایت کے ستر ستارے، یہ تیرے پر اسرار بندے، سلطان نور الدین محمود زنگی، حکایات رومی، حکایات سعدی ، حضرت ابوبکر صدیق ؓ، حضرت عمر فاروق ؓ،حضرت عثمان غنی ؓ،حضرت علی مرتضیؓ۔

جب کہ چھوٹے بچوں کے لیے ان کی یہ کتابیں بھی شائع ہوئیں۔

آج کے بچے کل کے جوان، چاندی کی ہتھکڑی اور دوسری کہانیاں، قسمت کا سکندر اور دوسری کہانیاں،یمن کا سورما اور دوسری کہانیاں، علم بڑی دولت ہے اور دوسری کہانیاں شامل ہیں۔

۱۶ فروری۲۰۰۸کو آپ دنیا سے رحلت فرماگئے۔ سیرت پر لکھے گئے کاموں کا جب بھی تذکرہ ہوگا تو طالب ہاشمی کا ضرور ذکر کیا جائے گا۔ اُن کی کتابوں کی خاص بات یہ ہے کہ بڑوں سے لے کر بچے تک اُنھیں پسند کرتے ہیں۔ان کی کتاب چاند کی ہتھکڑی اور دوسری کہانیاںمیں شامل یہ واقعہ دیکھیے کہ جس میں وہ ہمارے اسلاف کے کارناموں پر روشنی ڈال رہے ہیں۔

نظمیں

ابھی تک کوئی نظم پوسٹ نہیں کی گئی

کہانیاں

ابھی تک کوئی کہانی پوسٹ نہیں کی گئی

مضامین

ابھی تک کوئی مضمون پوسٹ نہیں کیا گیا

انٹرویوز

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

ڈرامے

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

تراجم

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

رسائل

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

کتابیں

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا