چراغ کا تعارف

زیر سرپرستی

ڈاکٹر محمد افتخار کھوکھر
احمد حاطب صدیقی
محمد ضیغم مغیرہ

مجلس مشاورت
اختر رضا سلیمی
محمد فیصل شہزاد
ڈاکٹر مظہر دانش
مدیران
ریاض عادل
اعظم طارق کوہستانی
عبید رضا
مدیر منتظم
ڈاکٹر احسن حامد
ویب سائٹ
باسط علی

چراغ کی رنگارنگ دنیا میں خوش آمدید! بچوں کے ادب کا ایسا پلیٹ فارم جو پڑھنے، سننے، دیکھنے اور لکھنے کے فن کے ذریعےسے بچوں کے تخیلات کو نئی وسعتیں فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔ ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل ’’چراغ‘‘  کا قیام پاکستان میں بچوں کے ادب کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ معلمین، مصنفین، محققین، اور بچوں کے ادب سے وابستہ پرعزم افراد کی ایک پرجوش ٹیم چراغ  کے پلیٹ فارم سے ایسے مختلف قسم کے پروگرام پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں  بچوں اور بچوں کے لیے لکھنے والوں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔ انعامی مقابلے، تخلیقی تحریری ورکشاپس، مصنفین سے ملاقاتیں، انٹرویوز، کتابوں پر تبصرے اور تازہ ترین خبریں اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہوں گے ۔ ہمارا مقصد بچوں کے ادب کی تاریخ، تحقیق اور تنقید کو آگے بڑھانا ہے، اس طرح اس شعبے میں نئے رجحانات اور معیارات کو فروغ دینا ہے۔ یہ کوشش ملک میں بچوں کے ادب کو پروان چڑھانے، اس کی مسلسل نشوونما اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے بہت اہم ہے۔ چراغ پاکستان میں بچوں کے ادب کی بھرپور تاریخ، متنوع آوازوں اور اُبھرتے ہوئے منظر نامے کو دکھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، جبکہ اس شعبے میں دلچسپی رکھنے والے اسکالرز، مصنفین اور محققین کے لیے وسائل بھی فراہم کرے گا۔ ہمارا مشن زندگی بھر پڑھنے کا شوق پیدا کرنا، خواندگی کی مہارتوں کو بڑھانا اور ایک ایسی کمیونٹی بنانا ہے جہاں ادب صرف پڑھا ہی نہیں جاتا بلکہ زندہ رہتا ہے۔ آئیےان کوششوں میں ہمارے ساتھ شامل ہوں، جہاں بچوں کا ادب ہماری اولین ترجیح ہے۔ آئیے ایک ایسی دنیا کی طرف جو بچوں کے ادب کے لیے وقف ہے۔

Welcome to the colorful world of Chragh (the lamp)! A children's literature platform that is a space for reading, listening, watching, and art to give new horizons to children's imaginations. The establishment of the website and YouTube channel "Chirag" is an important step towards promoting children's literature in Pakistan. From a passionate platform of educators, writers, and children's literature researchers, the team plans to offer a variety of programs that provide opportunities for children and writers to write for children. Prize competitions, creative writing workshops, meetings with authors, interviews, book reviews, and the latest news will be an important link in this regard. We aim to advance the history, research, and criticism of children's literature, thereby promoting new trends and standards in such quality. This effort is crucial in nurturing children's literature in the country, ensuring its continued growth and development. Chragh will serve as a platform for the history, diverse voice, and emerging landscape of literature, while also providing resources for scholars, writers, and researchers seeking to do so. Our mission is to love reading, advance literacy skills, and a different side where literature is not just read but lived. Come join us in these efforts, where children's literature is our top priority.

Screenshot-2024-01-17-at-11.28.43-AM-modified

محمد ریاض،جو ریاض عادل کے قلمی نام سے معروف ہیں، اسلام آباد، پاکستان کے مشہور قصبے گولڑہ شریف میں ۴ جنوری ۱۹۷۵ء کوپیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی۔ مطالعے کے شوق کی بدولت، کتاب سے دوستی اور ادب سے متعارف ہوئے اور زمانہ طالب علمی سے ہی بچوں کے لیے شعری ونثری ادب تخلیق کرنا شروع کیا۔ پاکستان بھر سے چھپنے والے اہم ادبی مجلوں میں آپ کی تخلیقات شائع ہو کر اہل ذوق سے داد وتحسین وصول کرچکی ہیں۔ آپ ابلاغ عامہ میں پی ایچ ڈی کرنے کے بعد ان دنوں بین الاقوامی جامعہ رفاہ، اسلام آباد میں تدریسی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں اکادمی ادبیات پاکستان کے سہ ماہی مجلے‘‘ادبیات اطفال’’ کے معاون مدیر کی ذمہ داریاں بھی نبھارہے ہیں۔ بچوں کے لیے آپ کی لکھی گئی کتاب‘‘دوسری دفعہ کا ذکر ہے’’اور مرتب کی گئی دو کتب ‘‘منتخب کہانیاں’’ اور ‘‘ایک ملک ایک کہانی’’ نیشنل بک فاؤنڈیشن پاکستان سے شائع ہوچکی ہیں۔

azam kohistani

اعظم طارق کوہستانی  شہرزرنگار کراچی، پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ ۲ /اگست ۱۹۹۰ کو سوات، خیبر پختونخواہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کا اصلی نام ’’محمد طارق خان‘‘ ہے۔ بچوں کے ادب میں ’’پاکستان میں بچوں کے اُردو رسائل: ۱۹۷۱ تا  ۲۰۰۰‘‘ کے موضوع پر ایم فل کرچکے ہیں۔ آپ کی پہلی تحریر  ۲۰۰۷ء میں ماہ نامہ ساتھی میں شائع ہوئی تھی۔ اس کے بعد تواتر سے بچوں اور بڑوں کے لیے لکھا۔ سو سے اوپر کہانیاں اور اخباری کالمز لکھے اور متعدد ایوارڈز حاصل کیے۔آپ ’’ماہنامہ گوگو‘‘ اور ’’ماہنامہ سم سم‘‘ میں بھی اسسٹنٹ ایڈیٹر کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ ۲۰۱۴ء میں ماہنامہ جگمگ تارے اور ۲۰۱۶ء میں ماہنامہ ساتھی کے مدیر بنے۔
لڑکیوں کے لیے شائع ہونے والا میگزین ’’کھلتی کلیاں‘‘ میں بھی اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ اِس وقت چھوٹے بچوں کے رسالے ’’بچوں کا آشیانہ‘‘ اور کارپوریٹ سیکٹر میں چیزاَپ شاپنگ سٹی کے میگزین ’’چیزاَپ ڈائری‘‘ کے مدیر ہیں۔ بچوں کے لیے دو کتابیں ’’پھول کا راز‘‘ اور ’’انعامی لائبریری‘‘ کے مصنف ہیں جبکہ متعدد کتابیں آپ نے مرتب بھی کی ہیں۔

ubaid

عبید رضا، پنڈی گھیب میں 27 مارچ 1987ء کو پیدا ہوئے۔ اصلی نام عبید المصطفیٰ ہے۔ پہلی تحریر 2004ء میں ہمدرد نونہال میں شائع ہوئی۔ اسی عرصے میں میں کچھ کالم روزنامہ جناح میں شائع ہوئے۔

2011ء سے ویکیپیڈیا پر رضاکارانہ بطور ایڈمن خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ اور ویکیپیڈیا اردو، انگریزی پر ان کے مضامین کی تعداد دو ہزار سے زیادہ ہے۔

2017ء کے بعد سے بچوں کے ادب پر بالخصوص بچوں کے پاکستانی اردو ادب و بچوں کے رسائل پر تحقیق کر رہے ہیں۔ ”دو ماہی مہک“ میں ”ایک ادیب ایک کہانی“، اور ”ایک تھا شاعر“ سلسلے لکھ رہے ہیں۔

بچوں کے ادب پر چند مضامین ”ہم سب“، ”اُردو ورثہ“ ویب سائٹوں پر شائع ہو چکے ہیں

AzamTariqKohistaniDec2022

اعظم طارق کوہستانی  شہرزرنگار کراچی، پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ ۲ /اگست ۱۹۹۰ کو سوات، خیبر پختونخواہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کا اصلی نام ’’محمد طارق خان‘‘ ہے۔ بچوں کے ادب میں ’’پاکستان میں بچوں کے اُردو رسائل: ۱۹۷۱ تا  ۲۰۰۰‘‘ کے موضوع پر ایم فل کرچکے ہیں۔ آپ کی پہلی تحریر  ۲۰۰۷ء میں ماہ نامہ ساتھی میں شائع ہوئی تھی۔ اس کے بعد تواتر سے بچوں اور بڑوں کے لیے لکھا۔ سو سے اوپر کہانیاں اور اخباری کالمز لکھے اور متعدد ایوارڈز حاصل کیے۔آپ ’’ماہنامہ گوگو‘‘ اور ’’ماہنامہ سم سم‘‘ میں بھی اسسٹنٹ ایڈیٹر کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ ۲۰۱۴ء میں ماہنامہ جگمگ تارے اور ۲۰۱۶ء میں ماہنامہ ساتھی کے مدیر بنے۔
لڑکیوں کے لیے شائع ہونے والا میگزین ’’کھلتی کلیاں‘‘ میں بھی اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ اِس وقت چھوٹے بچوں کے رسالے ’’بچوں کا آشیانہ‘‘ اور کارپوریٹ سیکٹر میں چیزاَپ شاپنگ سٹی کے میگزین ’’چیزاَپ ڈائری‘‘ کے مدیر ہیں۔ بچوں کے لیے دو کتابیں ’’پھول کا راز‘‘ اور ’’انعامی لائبریری‘‘ کے مصنف ہیں جبکہ متعدد کتابیں آپ نے مرتب بھی کی ہیں۔

اعظم طارق کوہستانی  شہرزرنگار کراچی، پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ ۲ /اگست ۱۹۹۰ کو سوات، خیبر پختونخواہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کا اصلی نام ’’محمد طارق خان‘‘ ہے۔ بچوں کے ادب میں ’’پاکستان میں بچوں کے اُردو رسائل: ۱۹۷۱ تا  ۲۰۰۰‘‘ کے موضوع پر ایم فل کرچکے ہیں۔ آپ کی پہلی تحریر  ۲۰۰۷ء میں ماہ نامہ ساتھی میں شائع ہوئی تھی۔ اس کے بعد تواتر سے بچوں اور بڑوں کے لیے لکھا۔ سو سے اوپر کہانیاں اور اخباری کالمز لکھے اور متعدد ایوارڈز حاصل کیے۔آپ ’’ماہنامہ گوگو‘‘ اور ’’ماہنامہ سم سم‘‘ میں بھی اسسٹنٹ ایڈیٹر کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ ۲۰۱۴ء میں ماہنامہ جگمگ تارے اور ۲۰۱۶ء میں ماہنامہ ساتھی کے مدیر بنے۔
لڑکیوں کے لیے شائع ہونے والا میگزین ’’کھلتی کلیاں‘‘ میں بھی اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ اِس وقت چھوٹے بچوں کے رسالے ’’بچوں کا آشیانہ‘‘ اور کارپوریٹ سیکٹر میں چیزاَپ شاپنگ سٹی کے میگزین ’’چیزاَپ ڈائری‘‘ کے مدیر ہیں۔ بچوں کے لیے دو کتابیں ’’پھول کا راز‘‘ اور ’’انعامی لائبریری‘‘ کے مصنف ہیں جبکہ متعدد کتابیں آپ نے مرتب بھی کی ہیں۔

Kamal Ahmed Rizvi