Saeed Lakht

سعید لخت

۱۹۲۴ء میں رام پور میں پیدا ہونے والے جناب سعید لخت کا اصل نام سعید احمد خان تھا۔ آپ کی ادب سے دلچسپی اسی بات سے ظاہر ہوتی ہے کہ چوتھی جماعت ہی میں جانباز کے نام سے ایک رسالہ نکالا، جسے خود ہاتھ سے لکھا کرتے تھے۔ سعید لخت ۱۹۴۵ء میں تعلیم و تربیت کے مدیر مقرر ہوئے اور پھر  تعلیم و تربیت اور تعلیم و تربیت کے مالک ادارے    فیروز سنز کے لیے بہت کام کیا۔ کئی قلمی ناموں سے نہ صرف شہرہ آفاق کہانیاں اور مضامین لکھے،بلکہ عالمی ادب سے بھی عمدہ تحریروں کے ترجمے کیے۔ آپ کے متعدد کہانیوں کے مجموعے اور ناولز شائع ہوئے۔ جن میں حافظ جی، گگو میاں، نک چڑھی شمو، ہائے اللہ سانپ،سرائے کے اندر، اُلو کے گھونسلے، پناکو کے کارنامے، پانچ موتی شامل ہیں۔ تعلیم و تربیت میں آپ نے بچوں کے لیے سیکڑوں دل چسپ مضامین تحریر کیے۔ عموماً مضامین لکھنے والے ادیب مضمون کو ثقیل اور بوجھل بنادیتے ہیں، لیکن سعید لخت نے اپنے منفرد اور سادہ اسلوب کی بدولت جو مضامین لکھے، اْنھیں ایک الگ انفرادیت حاصل ہے۔ ۱۹۶۱ء کے پاکستان ریویو کے ایڈیشن میں  تعلیم و تربیت کے ایڈیٹر سعید لخت کو بچوں کا مقبول ترین لکھاری قرار دیاگیا۔

مدیر ہونے کے ناتے بڑے بڑے ادیبوں اور قلم کاروں کی تحریروں کی نوک پلک اور زبان و بیان سیدھے کرتے کرتے ۱۵ نومبر ۲۰۱۴ء کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ویسے تو آپ کی باقی کتب بھی نہایت عمدہ ہیں ،مگرحافظ جی آج بھی روزِ اول کی طرح مقبولیت کے عروج پر ہے۔تعلیم وتربیت میں نہ صرف سیکڑوں کہانیاں لکھیں، بلکہ کئی بہترین مضامین لکھ کر تعلیم وتربیت کا معیار بہتر بنایا۔بلاشبہ اس رسالے کی کامیابی میں سعید لخت صاحب کا بہت بڑا کردار ہے۔

نظمیں

ابھی تک کوئی نظم پوسٹ نہیں کی گئی

کہانیاں

ابھی تک کوئی کہانی پوسٹ نہیں کی گئی

مضامین

ابھی تک کوئی مضمون پوسٹ نہیں کیا گیا

انٹرویوز

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

ڈرامے

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

تراجم

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

رسائل

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

کتابیں

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا