Saleem mughal

محمد سلیم مغل

محمد سلیم مغل ۲۶ ؍اکتوبر ۱۹۵۵ء کو ڈسٹرکٹ عمر کوٹ کے ایک چھوٹے سے شہر کنری میں پیدا ہوئے ۔ آپ نے کراچییونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس میں بی اے اونرز کیا اور ماسٹر جرنیلزم میں کیا۔ پی ٹی وی میں پانچ سال تک اور یونی سیف کا بچوں کے لیے شروع کیے گئے پروجیکٹ ’الف اْجالا‘ کے لیے کام کیا۔ اس عرصے میں ’فائن لائن‘ ادارہ بنایا جو بعد میں ’زومن‘ بنا۔ بچوں کے معروف رسالے آنکھ مچولی کا نام آپ ہی نے تجویز کیا تھا۔ آپ تقریباً دس برس تک آنکھ مچولی میں ادارتی اُمور سرانجام دیتے رہے۔

اب تک آپ کی دوکتابیں جستجو اوردستک بھی شائع ہوچکی ہیں۔سلیم مغل نے کہانیاں، مضامین، کالم، انٹرویوز، کوئز، امی ابو کے لیے صفحات، افسانے اور نظمیں لکھیں۔ بچوں کے لیے لکھی گئی آپ کی کہانیوں میں بازگشت، پھولوں والی بستی، ماسٹر جی، جھوٹ موٹ کا پاکستان، جھوٹی آس، فرض، بند ڈبہ، وعدہ، سچی خوشی، بخیل کہیں کا، دوستی دشمنی نمایاں ہیں جب کہ آپ کی منظوم کہانی اُداس بچی بھی بے حد مقبول ہوئی،یہ نظم دو بار چند عرصے کے بعد آنکھ مچولی میں شائع ہوئی۔

بچوں کے لیے آپ نے بچوں کا مشرق، بھائی جان، بچوں کے جنگ میں لکھا۔ آنکھ مچولی کے اجرا کے بعد اس میں تواتر کے ساتھ لکھا۔

نظمیں

ابھی تک کوئی نظم پوسٹ نہیں کی گئی

کہانیاں

ابھی تک کوئی کہانی پوسٹ نہیں کی گئی

مضامین

ابھی تک کوئی مضمون پوسٹ نہیں کیا گیا

انٹرویوز

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

ڈرامے

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

تراجم

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

رسائل

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

کتابیں

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا