محمد فہیم عالم

محمد فہیم عالم

مصنف، مدیراور ناشر

گزشتہ 15 سال سے بچوں کے ادب سے وابستہ ہیں۔ انھیں بچوں کے لیے لکھنے کا خاص ملکہ حاصل ہے۔ اب تک بچوں کے لیے 500 سے زائد کہانیاں اور مختلف موضوعات پر 2 درجن سے زائد کتب لکھ چکے ہیں۔ ان کا بچوں کے لیے لکھا گیا ایک ٹی وی ڈراما "نیکی کا سکہ" بھی ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر نشر ہو چکا ہے۔ اس ڈرامے کی کل 30 اقساط تھیں۔ محمد فہیم عالم بچوں کے ہمہ جہت ادیب ہیں، انھوں نے بچوں کے لیے تقریباً ہر موضوع پر لکھا ہے۔
محمد فہیم عالم اب تک (ستمبر 2024ء) کل 10 رسائل کی ادارت کر چکے ہیں، جس میں ایک انگریزی اور 9 اردو رسائل شامل ہیں۔
یاد رہے ”ارقم“ اور ”اقراء“ پہلے بھی کبھی سہہ ماہی تو کبھی شش ماہی بالترتیب اقراء روضۃ الاطفال اسکولز اور دارا ارقم اسکولز اپنے طور پہ شائع کر رہے تھے ۔ ۔ ۔ ۔ بعد ازاں باقاعدگی سے ماہانہ بنیادوں پر ”بچوں کا کتاب گھر“ لاہور سے ان کی اشاعت شروع ہوئی۔ ماہ نامہ ارقم (ستمبر 2016ء تا مئی 2017ء) تک محمد فہیم عالم کے پاس تھا۔ بعد ازاں ماہ نامہ ارقم متعلقہ ادارے نے واپس لے لیا اور اس کو "صبح ارقم" کے نام سے جاری رکھا۔ جب کہ ماہ نامہ "تعلیم الاطفال" (جنوری 2016ء تا مارچ 2017ء) اور ماہ نامہ حدیقۃ الاطفال (اکتوبر 2016ء تا دسمبر 2016ء) اور ماہ نامہ روشنی (فروری 2022ء تاحال) کی ابتدا ہی ”بچوں کا کتاب گھر“ لاہور سے ہوئی۔
ایک ہی وقت میں دو رسائل کئی ادارے نکالتے رہے ہیں۔ جیسے اردو اور سندھی میں (ماہ نامہ ساتھی شائع، یا ڈاکٹر رضوان ثاقب کے دور میں ماہ نامہ آنکھ مچولی لاہور اور ”تہذیب الاطفال“) یا اردو اور انگریزی میں الگ الگ رسائل ایک ہی وقت میں کسی ادارے یا تنظیم کے تحت نکلتے رہے ہیں یا اب بھی نکل رہے ہیں (جیسے آئی ایس پی آر کے ہلال فار کڈز اردو و انگریزی میں شائع ہوتے ہیں)۔
مختلف ادوار میں ایک ایک کرکے بھی، کسی ادارے کے بچوں کے لیے رسائل کی تعداد پانچ تک نہیں پہنچتی۔
نوعمر ڈائجسٹ محترم کاوش صدیقی صاحب نے تین بار شروع کیا۔ آنکھ مچولی مختلف اداروں کے تحت تین بار شروع ہوا۔ مگر ایک ہی ادارے سے ایک ہی وقت میں پانچ رسائل کے شائع کرنے کا ریکارڈ ابھی تک بچوں کا کتاب گھر ہی کے پاس ہے۔
محمد فہیم عالم گزشتہ 10 سال سے بچوں کا کتاب گھر، دارالمصحف اور کتاب نگر کے نام سے تین اشاعتی ادارے بھی چلا رہے ہیں جن سے اب تک ملک کے نامور ادیبوں کی ایک ہزار سے زائد کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔محمد فہیم عالم کو سات کتابوں پر قومی سیرت ایوارڈ مل چکا ہے۔

نظمیں

ابھی تک کوئی نظم پوسٹ نہیں کی گئی

کہانیاں

ابھی تک کوئی کہانی پوسٹ نہیں کی گئی

مضامین

ابھی تک کوئی مضمون پوسٹ نہیں کیا گیا

انٹرویوز

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

ڈرامے

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

تراجم

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

رسائل

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

کتابیں

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا