اعظم طارق کوہستانی شہرزرنگار کراچی ، پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ کا اصلی نام ’’محمد طارق خان‘‘ ہے۔ بچوں کے ادب میں ’’پاکستان میں بچوں کے اُردو رسائل: 1971 تا 2000‘‘کے موضوع پر ایم فل کرچکے ہیں۔ آپ کی پہلی تحریر ۲۰۰۷ء میں ماہ نامہ ساتھی میں شائع ہوئی تھی۔ اس کے بعد تواتر سے بچوں اور بڑوں کے لیے لکھا۔ سو سے اوپر کہانیاں اور اخباری کالمز لکھے اور متعدد ایوارڈز حاصل کیے۔آپ ’’ماہنامہ گوگو‘‘ اور ’’ماہنامہ سم سم‘‘ میں بھی اسسٹنٹ ایڈیٹر کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ ۲۰۱۴ء میں ماہنامہ جگمگ تارے اور ۲۰۱۶ء میں ماہنامہ ساتھی کے مدیر بنے۔
لڑکیوں کے لیے شائع ہونے والا میگزین ’’کھلتی کلیاں‘‘ میں بھی اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ اِس وقت چھوٹے بچوں کے رسالے ’’بچوں کا آشیانہ‘‘ اور کارپوریٹ سیکٹر میں چیزاَپ شاپنگ سٹی کے میگزین ’’چیزاَپ ڈائری‘‘ کے مدیر ہیں۔ بچوں کے لیے دو کتابیں ’’پھول کا راز‘‘ اور ’’انعامی لائبریری‘‘ کے مصنف ہیں جبکہ متعدد کتابیں آپ نے مرتب بھی کی ہیں۔
معیاری ادبِ اطفال کے فروغ کے لیے بنائی جانے والی ویب سائٹ چراغ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ہمارے پیشِ نظر پاکستان میں ادبِ اطفال کی تاریخ، تحقیق اور تنقید کو فروغ دے کر نئے رجحانات اور معیارات کی تشکیل ہے۔تاکہ ملکِ عزیز میں ادبِ اطفال روز افزوں ترقی کی جانب گامزن ہوسکے۔مزید براں ادبِ اطفال سے وابستہ مصنّفین اور محققین کے بنیادی کوائف اور منتخب تحریریں اس ویب سائٹ پر ملاحظہ کی جاسکیں گی۔
Chragh ©2023 All rights reserved