جاوید بسام اپنے قلمی نام جاوید بسام ہی سے پہچانے جاتے ہیں،آپ کا پورا نام محمد جاوید ہے۔ آپ ۶ جولائی ۱۹۶۸ء کو کراچی میں پیدا ہوئے اور بچوں کے لیے لکھنا سال ۲۰۰۶ء سے شروع کیا اور ماہنامہ رسالہ ساتھی سے چار ساتھی رائٹر ایوارڈز بھی حاصل کر چکے ہیں۔ آپ پیشے کے لحاظ سے ایک معلم اور ادبی دنیا میں افسانہ نگار کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔آپ نے اب تک ۲۲ افسانے تخلیق کیے ہیں۔ ان کی کہانیوں کے مشہور کردار‘میاں بلاقی‘اور’چچا ہادی‘ ہیں۔ جاوید بسام کی کہانیوں میں کہانی اپنے پورے جوبن پر ہوتی ہے۔