عبید رضا، پنڈی گھیب میں 27 مارچ 1987ء کو پیدا ہوئے۔ اصلی نام عبید المصطفیٰ ہے۔ پہلی تحریر 2004ء میں ہمدرد نونہال میں شائع ہوئی۔ اسی عرصے میں میں کچھ کالم روزنامہ جناح میں شائع ہوئے۔
2011ء سے ویکیپیڈیا پر رضاکارانہ بطور ایڈمن خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ اور ویکیپیڈیا اردو، انگریزی پر ان کے مضامین کی تعداد دو ہزار سے زیادہ ہے۔
2017ء کے بعد سے بچوں کے ادب پر بالخصوص بچوں کے پاکستانی اردو ادب و بچوں کے رسائل پر تحقیق کر رہے ہیں۔ ”دو ماہی مہک“ میں ”ایک ادیب ایک کہانی“، اور ”ایک تھا شاعر“ سلسلے لکھ رہے ہیں۔
بچوں کے ادب پر چند مضامین ”ہم سب“، ”اُردو ورثہ“ ویب سائٹوں پر شائع ہو چکے ہیں۔